سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرد و غبار کا طوفان،

حکام کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پیر 28 جنوری 2019 13:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرد و غبار کا طوفان آگیا،مٹی اور گرد کے باعث حد نظر کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسمی تبدیلی مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف تبوک شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی،شہری دفاع نے عوام کو نشیبی علاقوں اور وادیوں میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔