Live Updates

شعیب ملک پاکستان کے کامیاب ترین ون ڈے قائد بن گئے

قائم مقام قائد کی قیادت میں گرین شرٹس نے 37میں سے25مقابلے جیتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 جنوری 2019 14:43

شعیب ملک پاکستان کے کامیاب ترین ون ڈے قائد بن گئے
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک پاکستان کے کامیاب ترین ون ڈے قائد بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد 4 میچوں کی پابندی کے باعث شامل نہیں تھے اور ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک اور وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان نے انجام دیے ،اس مقابلے میں پاکستان نے با آسانی 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس کے ساتھ شعیب ملک پاکستان کے کامیاب ترین ون ڈے کپتان بن گئے ، ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے اب تک 37ون ڈے میچز میں 25میں کامیابی حاصل کی اور ان کی جیت کا اوسط67.56فیصدرہا ہے جو30سے زیادہ میچز میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے تمام قائدین سے زیاد ہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں دوسرا نمبر سلیم ملک کا ہے جن کی قیادت میں قومی ٹیم نے34میںسے21میچز جیتے تھے اور ان کی کامیابیوں کا تناسب64.70فیصد رہا،سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے 35میں سے21میچز جیتے ،ان کی جیت کا تناسب 61.76فیصدر رہا،وقار یونس کی قیادت میں قومی ٹیم نے62میں سے37مقابلے جیتے ،ان کی کامیابیوں کا اوسط61.66فیصدر رہا، وسیم اکرم کی قیادت میں گرین شرٹس نے109میں سے66مقابلوں میں کامیابی اپنے نام کی ،ان کی جیت کا تناسب61.46فیصدرہا،انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے87میں سے51میچز میں کامیابی حاصل کی،ان کی جیت کا تناسب60.71فیصد رہا،معین خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے34میں سے20میچز جیتے ،ان کی جیت کا تناسب58.82فیصدرہا،لیجنڈری آل راﺅنڈر عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے سب سے زیادہ139میچز کھیلے اور75میں کامیابی حاصل کی، ان کی فتوحات کا تناسب55.92فیصد رہا،مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے 87میں سے45مقابلے جیتے،ان کی جیت کا اوسط53.48 فیصدرہا، شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے38میں سے19مقابلے جیتے،ان کی کامیابیوں کا اوسط51.35فیصد رہا،جاوید میانداد کی قیادت میں پاکستان نے62میں سے 26مقابلے جیتے، ان کی کامیابی کا اوسط44.16فیصدرہا،اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان نے 31میں سے صرف12میچز جیتے، ان کی کامیابیوں کا اوسط40فیصدرہا۔

 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات