کوئٹہ ،کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ایک شخص جاں بحق

پیر 28 جنوری 2019 17:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدیدسردی کے باعث لیکچرار مسعود احمد کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ کر سو گیا اکسیجن کی کمی کے باعث دم گھٹنے سے خالق حقیقی سے جا ملا نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا مرحوم بیوٹمز یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے لیکچرار تھے جن کی تدفین ان کے آبائی علاقے لورالائی پٹھان کوٹ کے قبرستا ن میں کر دی گئی اور فاتحہ خوانی ان کے رہائش گاہ پر جاری ہے ۔