Live Updates

اب نیا الیکشن ہوگا تاریخ نہیں دے سکتے، آصف زرداری

عمران خان سکسرلگاتے آؤٹ ہوجائیں گے، خود سلیکٹڈ اور دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، عمران خان شوکت عزیز کی طرح ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھے ہونے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، ثاقب نثار کے بعد سب ٹھیک ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 جنوری 2019 19:26

اب نیا الیکشن ہوگا تاریخ نہیں دے سکتے، آصف زرداری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اب نیا الیکشن ہوگا تاریخ نہیں دے سکتے، عمران خان سکسرلگاتے ہیں، آؤٹ ہوجائیں گے، خود سلیکٹڈ اور دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، عمران خان شوکت عزیز کی طرح ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھے ہونے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی حادثاتی طور پر میرے حوالے کی گئی۔

اب نیا الیکشن ہوگا تاریخ نہیں دے سکتے۔ پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہوگئی یہ بات کوئی نہیں کرسکتا۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بھی سیٹیں نکالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا میں اس سے قبل 12سال جیل میں نہیں رہا؟ کیا جیل عمران خان نے کاٹی تھی؟ خود سلیکٹڈ ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان سکسرلگاتے ہیں، سکسر لگائیں گے توآؤٹ ہوجائیں گے۔

عمران خان اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کوبھی نہیں پہچانتے، سڑکوں پر گھسیٹنا جلسے والی زبان ہے ،ایسا ممکن نہیں ہوتا۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان توایک مہرہ ہے۔ شوکت عزیز کی طرح عمران خان کوبھی کچھ پتا نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھے ہونے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی مہربانی ہے کہ تمام کیسز اسلام آباد میں شفٹ کردیے، اگر کوئی کیس سندھ کا ہے۔

مدعا سندھ کا ہے تو میرا کیس بھی سندھ میں ہی سنتے۔ ثاقب نثار کے جانے کے بعد اب سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ہم نے جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کردیا ہے۔ پہلے پرانے پاکستان کو دیکھو نئے پاکستان کے بارے میں بعد میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ٹیکس وصولیاں بھی نہیں ہورہیں۔ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ ہمارے دور میں ایکسپورٹ 27 بلین تک پہنچ گئی تھیں۔عمران خان کے چین ، سعودی عرب اور یواے ای سے قرض امداد لینے کے سوال پر کہا کہ عمرا ن خان خود نہیں گئے کسی اور صاحب نے ان کو بھیجا تھا۔ ان ممالک نے تمام سہولتیں عمران خان کو نہیں کسی اور کو دی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات