نئی تصویری وارننگ یکم جون 2019 سے لاگو ہو گی ،

وزارت قومی صحت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی تصویری وارننگ جاری کر دی وزارت قومی صحت تمباکو نوشی کی روک تھام کے لے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی وزیر عامر کیانی کا بیان

منگل 29 جنوری 2019 13:23

نئی تصویری وارننگ یکم جون 2019 سے لاگو ہو گی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء)وزارت قومی صحت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی تصویری وارننگ جاری کر دی ۔ وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کے مطابق نئی تصویری وارننگ یکم جون 2019 سے لاگو ہو گی ۔وفاقی وزیر عامر کیانی نے کہاکہ تصویری وارننگ کا سایز بڑھا کر60 فی صدکر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر کیانی نے کہاکہ تصویری وارننگ تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماری گینگرین پر مشتمل ہے۔


عامر کیانی نے کہا کہ وزارت قومی صحت تمباکو نوشی کی روک تھام کے لے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔عامر کیانی نے کہاکہ عوام کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی کیلئے تصویری وارننگ جاری کی ہے۔