Live Updates

سانحہ ساہیوال؛ علی محمد خان کے متاثرہ بچوں سے متعلق جذباتی کلمات

کچھ چیزیں بھلائی نہیں جا سکتیں، ایک آرمی پبلک سکول کا واقعہ جس پر پوری قوم روئی اور دوسرا سانحہ ساہیوال جس میں بچوں کے کپڑوں پر اپنے ہی والدین کا خون تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 جنوری 2019 13:03

سانحہ ساہیوال؛ علی محمد خان کے متاثرہ بچوں سے متعلق جذباتی کلمات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جنوری 2018ء) پاکستان تحریک اناصاف کے رہنما علی محمد خان کا سانحہ ساہیوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ چیزیں اور تصویریں ذہن سے کبھی نہیں جاتی۔ایک آرمی پبلک سکول کا واقعہ جس پر پوری قوم روئی اور ایک یہ واقعہ جس میں بچوں کے کپڑوں پر اپنے ہی والدین کا خون تھا اور بچی کے ہاتھ میں دودھ کا فیڈر تھا۔سب بچے والے ہیں اور سب سوچتے ہیں کہ چاہے جو بھی وجہ ہے کیوں ان سے والدین چھین لیے گئے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا مجھے نہیں معلوم کے ذیشان پر جو الزام لگے ہیں ان میں کتنی حقیقت ہے اس کا فیصلہ تو جےآئی ٹی ہی کرے گی۔وزیراعظم عمران خان بھی اس کیس کو دیکھ رہے ہیں اور جن لوگوں نے زیادتی کی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر بہت جذباتی پایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ساہیوال میں قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون اور 14سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحقاور 3 بچے زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ذیشان، خلیل ، نبیلہ اور اریبہ کے نام سے ہوئی۔ سانحہ ساہیوال میں ہلاکہونے والی 14 سالہ اریبہ ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔ سانحہ ساہیوال کے جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خلیل کو 12 گولیاں،ذیشان کو 10 گولیاں،نبیلہ بی بی کو 4 اور 13 سالہ اربیہ کو 6 گولیاں لگیں ۔اس واقعے کے بعد مختلف جماعتوں اور سوسائٹیز کی طرف سے کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جماعت اسلامی سمیت کئی جماعتوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا کہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کے مطالبات کئے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات