مفتی عبد القوی کے ساتھ ویڈیو بنانے والا خواجہ سرا سامنے آگیا

عوام اور مفتی عبد القوی سے معافی مانگ لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 جنوری 2019 14:17

مفتی عبد القوی کے ساتھ ویڈیو بنانے والا خواجہ سرا سامنے آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2019ء) : حال ہی میں سوشل میڈیا پر مفتی عبد القوی کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں خواجہ سرا کے ساتھ دیکھا گیا ، اس ویڈیو کو دیکھ کر مفتی عبد القوی کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم اب ٹک ٹاک ویڈیو میں مفتی عبد القوی کے ساتھ موجود خواجہ سرا کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ خواجہ سرا شایانہ گُل نے کہا کہ غلطی سے ٹک ٹاک بنایا۔

خواجہ سرا شایانہ گُل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر عوام اور مفتی عبد القوی سے معافی بھی مانگ لی۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاک نامی ایپ نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے،جس میں صارفین مخلتف گانوں پر ڈبنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بناتے ہیں۔ اسی ایپلی کیشن پر حال ہی میں مفتی عبد القوی کی ایک خواجہ سرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں خواجہ سرا کو مفتی عبدالقوی کے ساتھ ادائیں دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 مفتی عبد القوی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق اُڑایا وہیں کچھ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مفتی عبد القوی ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کر اسلامی تعلیمات کی باتیں کرتے ہیں اور نجی زندگی میں ان کی اس طرح کی ویڈیوز منظر عام پر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ مفتی عبد القوی کی ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وہ کافی عرصہ خبروں کی زینت بنے رہے، قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی مفتی عبد القوی کو نامزد کیا گیا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ مفتی عبد القوی کو قندیل بلوچ کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بعد کے حالات سے ہی سبق سیکھ لینا چاہئیے اور اس قسم کی ویڈیو بنانے سے گریز کرنا چاہئیے۔