Live Updates

ملالہ یوسف زئی کی حیات پر مبنی فلم کی نمائش میں کنور دلشاد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

بھارتی مندو بین نے وزیر اعظم عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دے دیا، کنور محمد دلشاد

منگل 29 جنوری 2019 16:19

ملالہ یوسف زئی کی حیات پر مبنی فلم کی نمائش میں کنور دلشاد کی بطور مہمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کی نمائش لندن میں منعقد ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر کی 400 سے زائد معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں پاکستان کے نامور ماہر آئین و قانون ، چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کنور محمد دلشاد نے نیشنل دیمو کریٹک فائونڈیشن کی جانب سے ملالہ یوسفزئی ، معروف ہدایت کار امجد خان، سنجے سنگلا، اور شاہد خان کو گولڈ میڈل پیش کئے ا ۔

لندن میں فلم کی نمائش کنورمحمد دلشاد کے خصوصی پیغام سے شروع کی گئی جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملالہ یوسفزئی کرپشن اور مکروفریب سے پاک سیاست کو فروغ دینے کا عزم رکھتی ہیں اور وہ قائداعظم کی صاف ستھری اور بے داغ سیاست کی نوید جاں فزا ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

کنور محمد دلشاد نے فلم کے اختتام پر معاون اداکاروں کو ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

ملالہ یوسف زئی کی فلم کی نمائش کے موقع پر بھارت ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کنور محمد دلشاد سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیا ء کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا دور شروع ہوگا اور کئی متنازعہ معاملات کا حل نکل آئے گا اور وزیر اعظم عمران خان کو مغرب میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے پاکستان کے حوالے سے 1960کی دہائی کی طرز پر بین الاقوامی برادری میں اعتماد کی فضا ء پیدا ہوگی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن پر عمل در آمد سے خطہ میں امن و آشتی کی فضا ء پیدا ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات