Live Updates

بھارتی مندو بین نے وزیر اعظم عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دے دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن پر عمل در آمد سے خطہ میں امن و آشتی کی فضا ء پیدا ہوگی،نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کی نمائش میں مخلتف مملاک کے مندوبین کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 جنوری 2019 16:43

بھارتی مندو بین نے وزیر اعظم عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2019ء) بھارتی مندو بین نے وزیر اعظم عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں۔عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔

جب کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔اگر بات کریں بھارتیوں کی تو وزیراعظم عمران خان ان میں بھی بہت مقبول ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کی نمائش لندن میں منعقد ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی  سمیت دنیا بھر کی 400 سے زائد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں پاکستان کے نامور ماہر آئین و قانون ، چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کنور محمد دلشاد نے نیشنل دیمو کریٹک فائونڈیشن کی جانب سے ملالہ یوسفزئی ، معروف ہدایت کار امجد خان، سنجے سنگلا، اور شاہد خان کو گولڈ میڈل پیش کئے۔ میڈیا رپورٹس کے ملالہ یوسف زئی کی فلم کی نمائش کے موقع پر بھارت ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کنور محمد دلشاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیا ء کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا دور شروع ہوگا اور کئی متنازعہ معاملات کا حل نکل آئے گا اور وزیر اعظم عمران خان کو مغرب میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کے حوالے سے 1960ء کی دہائی کی طرز پر بین الاقوامی برادری میں اعتماد کی فضا ء پیدا ہوگی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن پر عمل در آمد سے خطہ میں امن و آشتی کی فضا ء پیدا ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتمیں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے ۔وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسیوں نمبر پر رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات