طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

منگل 29 جنوری 2019 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال‘ ملتان روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دی پرائمر ایجوکیشن سکول‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹائون‘لاہور‘قصر بہبود‘ ایم بلاک‘ ماڈل ٹائون‘لاہور‘فرقان ماڈل ہائی سکول‘ قاضی پارک‘شاہدرہ ٹائون‘لاہور اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ قاضی پارک‘ شاہدرہ ٹائون‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد339تھی۔