پاکستان کی تاریخی میں پہلی مرتبہ ایک سکھ کی بطور پارلیمنٹری سیکرٹری تعیناتی

پنجاب حکومت نے 37 پارلیمانی سیکرٹریز کی فہرست جاری کردی، مہندر پال سنگھ کا نام بھی فہرست میں شامل

muhammad ali محمد علی منگل 29 جنوری 2019 20:48

پاکستان کی تاریخی میں پہلی مرتبہ ایک سکھ کی بطور پارلیمنٹری سیکرٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2019ء) پاکستان کی تاریخی میں پہلی مرتبہ ایک سکھ کی بطور پارلیمنٹری سیکرٹری تعیناتی، پنجاب حکومت نے 37 پارلیمانی سیکرٹریز کی فہرست جاری کردی، مہندر پال سنگھ کا نام بھی فہرست میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 37پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردئیے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سکھ کی بطور پارلیمنٹری سیکرٹری تعیناتی کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے 37 پارلیمانی سیکرٹریز کی فہرست جاری کی ہے جس میں مہندر پال سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں سید عباس علی شاہ ، ملک تیمور مسعود ، اعجاز خان ،راجہ یاور کمال خان ،میاں محمداختر ،چودھری فیصل فاروق چیمہ ، فتح خلیق ، شکیل شاہد ، خیا ل احمد ، غضنفر عباس ، عمرا ٓفتاب ، نذیر احمد چوہان ، طارق عبداللہ ، محمد عامر نواز خان ، رائے ظہور احمد ، محمد امین ذوالقرنین ، محمد رضاحسین بخاری ، محمداشرف خان ، شہاب الدین خان ، محمد طاہر ، محمد محی الدین خان ، سجاد احمد خان ، مہندر پال سنگھ ، محمد مامون تارڑ ، چودھری محمد عدنان ، ندیم قریشی ، شہباز احمد ،سلیم سرور جوہرہ ، راجہ صغیر احمد ، نذیر احمد خان ، محمدشفیق ، احمدخان بچھڑ ، عون حمید ، سبطین رضا ، احمد شاہ کھگا ، افتخار حسین گیلانی ، تیمور علی لالی شامل ہیں ۔