شہدا ء آرمی پبلک سکول فورم نے ر یاستی اداروں اور آزاد عدلیہ پر مکمل بھر وسہ کا اظہار کر دیا

سانحہ سے متعلق تشکیل کرد ہ کمیشن انصاف کے تقا ضے پور ی کر یگی اور والدین توقعات پر پورا اترنے سمیت متا ثر ہ خا ند انوں کو انصاف فراہم کر کے تاریخ رقم کر یگا ،اجون خان

منگل 29 جنوری 2019 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) شہدا ء آرمی پبلک سکول فورم نے ر یاستی اداروں اور آزاد عدلیہ پر مکمل بھر وسہ کا اظہار کر تے ہو ئے امید ظا ہر کی ہے کہ سانحہ سے متعلق تشکیل کرد ہ کمیشن انصاف کے تقا ضے پور ی کر یگی اور والدین توقعات پر پورا اترنے سمیت متا ثر ہ خا ند انوں کو انصاف فراہم کر کے تاریخ رقم کر یگا ۔اور اس فورم کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعما ل کر نے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں شہدا ء فورم اجون خان ،عابد رضا ، شیر نواز، زیب شاہ اور د یگر والدین نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ سو لہ دسمبر 2014ء کو اے پی ایس میںملک دشمنوں اور د ہشتگردوں نے ہما رے معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا اور ظلم کے سا رے ر یکا رڈ توڑ د یئے لیکن شہدا ئے اے پی ایس کے والد ین نے اس کے باوجود بھی ہمت اور صبر کا دامن ہا تھ سے نہیں چھوڑا اور قاتل دہشت گردوں کیخلاف کھل کر سامنے ا ٓئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد دہشت گردوںکیخلاف عوام میں پا ئی جا نی والی ہچکچاہٹ ختم کر دی ان کا کہنا تھا کہ لیکن بعض عنا صر اس واقعہ کو بھی متنازعہ بنا نے سمیت فورم کو اپنے مذ مو م مقاصد کیلئے استعما ل کر نے کی کوشش کر ر ہے ہیں لیکن شہدا اے پی ایس کے لواحقین ان عنا صر کو متنبہ کر نا چا ہتے ہیں کہ وہ پاک فوج اور آزاد عدلیہ کے کردار کو متنا زعہ بنانے کی کوشش میںکبھی کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ قوم ان لو گوں کو کبھی سپورٹ نہیں کر یگی ۔