کفالت یتامیٰ منصوبے کے تحت اب تک 163 طلبہ و طالبات کو فی کس 3500 روپے ماہانہ ادا کئے جا رہے ہیں، صدر الخدمت ضلع حیدرآباد
ان بچوں پر سالانہ 68 لاکھ 46 ہزار روپے الخدمت فائونڈیشن خرچ کر رہی ہے، مخیر حضرات کے تعاون سے اس میں توسیع کے لئے کام جاری ہے
منگل 29 جنوری 2019 23:10
(جاری ہے)
ڈاکٹر سیف الرحمن نے اجلاس کو بتایا کہ کفالت یتامیٰ منصوبے کا بنیادی مقصد ی ہے کہ جو یتیم بچے بچیاں مالی مشکلات کے سبب تعلیم اور کفالت کے مسئلہ سے دوچار ہیں ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں، انہوں نے کہا کہ ہم کفالت نہیں کرتے بلکہ ان بچوں کی کردار سازی کے لئے ورکشاپ بھی منعقد کئے جاتے ہیں، معیار تعلیم کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے کفالت یتامیٰ منصوبوں کے علاوہ رمضان المبارک میں راشن بیگز، کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری کے مستحق افراد میں ہر سال راشن بیگ، غریب اور مستحق خاندانوں میں کپڑوں کے جوڑے، لحاف، کمبل اور عید گفٹ تقسیم کئے جاتے ہیں، حال ہی میں 65 معذوروں کو وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تحت حیدرآباد ضلع میں 13 مدارس کام کر رہے ہیں جہاں 1236 طلبہ و طالبات مفت دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، 30 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ مدارس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سال 12 طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ کفالت یتامیٰ منصوبے کی توسیع، معیار تعلیم کی بہتری اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کے لئے اپریل 2019ء میں ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی تاکہ اس سال 250 بچوں کی کفالت کا انتظام کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کو اپنے پائوںپر کھڑا کرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ تمام کام مخیر اور اہل درد حضرات کے مالی تعاون سے بھی انجام پاتے ہیں اس لئے ہم امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے وہ الخدمت سے مالی تعاون میں مزید وسعت پیدا کریں گے تاکہ بڑھتی ہوئی کافی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.