شہدا ء آرمی پبلک سکول فورم کار یاستی اداروں اور آزاد عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار

منگل 29 جنوری 2019 23:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) شہدا ء آرمی پبلک سکول فورم نے ر یاستی اداروں اور آزاد عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے امید ظا ہر کی ہے کہ سانحہ سے متعلق تشکیل کرد ہ کمیشن انصاف کے تقا ضے پور ے کر یگا اور والدین کی توقعات پر پورا اترنے سمیت متا ثر ہ خا ند انوں کو انصاف فراہم کر کے تاریخ رقم کر یگا ۔پشاور پر یس کلب میں شہدا ء فورم کے اجون خان ،عابد رضا ، شیر نواز، زیب شاہ اور د یگر والدین نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ سو لہ دسمبر 2014ء کو اے پی ایس میںملک دشمنوں اور د ہشتگردوں نے ہما رے معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا اور ظلم کے سا رے ر یکا رڈ توڑ د یئے لیکن شہدا ئے اے پی ایس کے والد ین نے اس کے باوجود بھی ہمت اور صبر کا دامن ہا تھ سے نہیں چھوڑا اور قاتل دہشت گردوں کیخلاف کھل کر سامنے ا ٓئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد دہشت گردوںکیخلاف عوام میں پا ئی جا نی والی ہچکچاہٹ ختم کر دی لیکن بعض عنا صر اس واقعہ کو بھی متنازعہ بنا نے سمیت فورم کو اپنے مذ مو م مقاصد کیلئے استعما ل کر نے کی کوشش کر ر ہے ہیں لیکن شہداء اے پی ایس کے لواحقین ان عنا صر کو متنبہ کر نا چا ہتے ہیں کہ وہ پاک فوج اور آزاد عدلیہ کے کردار کو متنا زعہ بنانے کی کوشش میںکبھی کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ قوم ان لو گوں کو کبھی سپورٹ نہیں کر یگی ۔