ضلع جنوبی وزیرستان تحصیل توئے خلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ لیویز فورکا اہلکار موسیٰ کلیم موقع ہی پر جاں بحق

بدھ 30 جنوری 2019 15:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) ضلع جنوبی وزیرستان تحصیل توئے خلہ میں گزشتہ درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پرمعمور لیویز فور کے اہلکار موسیٰ کلیم موقع ہی پر جاں بحق جبکہ خاصہ دور فورس کے اہلکار گل جنان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والا خاصہ دار فورس کے اہلکار گل جنان کو فوری طور پر سکاوٹس ہسپتال توئے خلہ منتقل کردیاگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گل جنان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔