مہتمم برقیات نیلم نے ریکوری کیلئے سپیشل ٹاسک فورس کے قیام کاعندیہ دیدیا

ساڑھی5 کروڑ روپے کی ریکوری اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے

بدھ 30 جنوری 2019 15:52

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) مہتمم برقیات نیلم نے ریکوری کیلئے سپیشل ٹاسک فورس کے قیام کاعندیہ دیدیا،ساڑھی5 کروڑ روپے کی ریکوری اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، اٹھ مقام گریڈ اسٹیشن کے قیام سے وولٹیج کامسئلہ ختم ہوجائیگا،جاگراں فیزii ، دواریاں ، لوات، نگدر،شونٹھر ہائیڈل پراجیکٹ کی تعمیر سے خطہ کشمیر وپاکستان مزید روشن ہونگے ،محکمہ برقیات نیلم میں 101 ملازمین کی افرادی قوت انتہائی کم ہے،مزید 69 آسامیاں درکار ہیں ،سرحدی کشیدگی کے تناظر میں اٹھ مقام مرکز دفترکیساتھ بینکرز وقت کاتقاضاہے ،نادہندہ گان اور بجلی چوروں کیساتھ سختی سے نمنٹاجائیگاگزشتہ روز مہتمم برقیات نیلم عبدالاکبر طاہر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیلم میں 132 کے وی نوسیری سے لوات کیلئے استعمال کی جارہی ہے جبکہ کنڈلشاہی 2 میگاواٹ پرواجیکٹ کی توسیع کاکام جاری ہے ، جبکہ جاگراں فیز ٹو ، دواریاں، لوات، نگدر، شونٹھرہائیڈل پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں،کیل مارگلہ ، ہلمت ، سرگن، جاگراں بجلی مہیا کررہے ہیں، انہوںنے بتایا کہ محکمہ برقیات میں اوسط بلات کی اجرائیگی کی شکایات زیادہ ہیں محکمہ کے کسی آفیسر کو بھی اوسط بلات کی ادائیگی کی ہدایت نہیں،میٹرریڈنگ کے تحت بلات جاری کیئے جائیں، البتہ یہاں 1ہزار سے زائد کنکشن کی میٹر ریڈ نگ کرنی پڑتی ہے ایک میٹر ریڈ کوجبکہ ایک میٹر ریڈ کیلئے 6 سو کنکشن ہوتے ہیں مزید افرادی قوت سے مزید بہتری آئے گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کیلئے میں5 کروڑ جبکہ کمرشل کے 68 لاکھ بقایاجات ہے ، یہاں بجلی چوری اور ریکوری کامسئلہ ہے ، محکمانہ اہلکاران پر مشتمل ٹاسک فورس کاقیام عمل میں لانے جارہے ہیں تاکہ ریکوری کیساتھ ساتھ چوری کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ نادہندگان میں زیادہ تر پرائیویٹ گیسٹ ہائوس ہیں اگر چوری نہ ہوتو وادی نیلم بھر کیلئے چلہانہ سے تائوبٹ تک 4 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے ،مہتمم برقیات کاکہنا تھا80 کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائنیں ، جنرل لائنیںلائن لاسسز کاسبب بنتی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں میٹر کاکوئی مسئلہ نہیں ہے، محکمانہ اہلکاران کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن جن صارفین کے میٹر نہیں انہیں فوراً میٹرز فراہم کردیئے جائیں،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ شاردہ ڈویژن میں بجلی کے اوسط بلات اجرائیگی کی شکایات ہیں جلد مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں لگاکر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ، انہوں نے بتایا کہ نیلم میں بجلی کے ہر صارف کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ برقیات رات دن کام کررہاہے ، شدید برفباری ، بارشوں اور گولہ باری میں بھی کوئی بڑا بریک ڈائون نہیں آنے دیا،انہون نے بتایاکہ محکمہ برقیات کو 24 گھنٹے سروس فراہم کرنا پڑرہی ہے حکومت آزادکشمیر آزادکشمیر کے برقیات ملازمین کو واپڈا کے برابر مراعات دے۔اس موقع پر انہو ں نے ایس ڈی او سکندر کوانتہائی ہوشرباش قراردیتے ہوئے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے دوران بھی ایس ڈی او سکندر صارفین کے فون کالز سنتے رہتے ہیں بلکہ اپنے موبائل کو 24گھنٹے آن رکھ کر عوام کو رسپانس دے رہے ہیں۔