الیکشن 2018ء سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے عام انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنے رولز کی متفقہ طور پر منظوری دیدی

کمیٹی کی کارروائی میڈیا کے اوپن رکھی جائے، چوہدری فواد حسین کی تجویز ………ارکان نے معاملہ چیئر مین کی صوابدید پر چھوڑ دیا اپوزیشن نے کہا تھا کمیٹی بنائیں گے تو ہاؤس کو چلنے دینگے ،اپوزیشن کمیٹی بننے کے بعد بھی پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے ، فواد چوہدری

بدھ 30 جنوری 2019 19:02

الیکشن 2018ء سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے عام انتخابات سے متعلق پارلیمانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) الیکشن 2018ء سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے عام انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنے رولز کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جبکہ کمیٹی کے رکن وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے تجویز پیش کی ہے کہ کمیٹی کی کارروائی میڈیا کے اوپن رکھی جائے۔ بدھ کو الیکشن 2018ء سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس چیئرمین پرویز خٹک کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں اجلاس میں شیریں میزاری، شفقت محمود، فواد چوہدری، رانا تنویر، اعظم سواتی، ایاز صادق، مرتضی جاوید عباسی، رحمان ملک، نوید قمر، امیر حیدر ہوتی ،سرفراز بگٹی، راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر ہدایت اللہ شریک ہوئے ، اجلاس کے دوان سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی نہیں بن سکتی یہ سپیشل کمیٹی ہے ۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی نے کہاکہ قرارداد میں لکھا تھا کہ یہ سپیشل کمیٹی ہو گی ۔

سیکرٹری کمیٹی نے کہاکہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پارلیمانی کمیٹی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین نے کہاکہ قرارداد درست منظور ہوئی، نوٹیفکیشن میں غلطی ہوئی۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ اگر انتخابی عمل میں سقم تھے تو کمیٹی بہتری کی سفارشات دے گی ۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ دیکھنا ہو گا کہ اس کمیٹی کی سفارشات کی قانونی حیثیت کیا ہو گی ۔

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جتنے اختیارات پاکستان کے الیکشن کمیشن کے پاس ہیں دنیا میں کسی الیکشن کمیشن کے پاس نہیں۔شفقت محمود نے کہاکہ ہم کمیٹی کو نہایت سیریسلی لیتے ہیں،نوٹیفیکیشن میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ نوٹیفیکیشن میں ترمیم کر لیتے ہیںجس کے بعد چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی تشکیل کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کی ہدایت کی ۔

اجلاس کے دوران وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی کی کارروائی میڈیا کے اوپن رکھی جائے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اجلاس میں سیکریسی کونسی ہے انتخابات کا معاملہ ہے اسے اوپن رہنا چاہئے۔ فواد چودھری نے کہاکہ الیکشن شفاف تھے تو ہمیں میڈیا سے چھپانے کی کیا ضرورت ہی ہم الیکشن لڑ کر آئے ہیں ، معلوم ہے انتخابات شفاف ہوئے ، چوہدری فواد نے کہاکہ اپوزیشن نے کہا تھا کمیٹی بنائیں گے تو ہاؤس کو چلنے دینگے ،اپوزیشن کمیٹی بننے کے بعد بھی پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے ۔

رحمن ملک نے کہ اکہ کمیٹی کا اجلاس میڈیا کے لئے اوپن رہنا چاہئے جب چیئرمین محسوس کریں ان کیمرہ کردیں۔ چیئر مین کمیٹی پرویز خٹک نے کہاکہ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی میڈیا کے لیے اوپن رکھنے کا فیصلہ وقت کے ساتھ کریگے تاہم اراکین کمیٹی نے معاملہ چیئرمین کی صوابدید پر چھوڑ دیا ۔بعد ازاں عام انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنے رولز کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔