شام : ادلب شہر میں خاتون خود کش بمار کا حملہ ، متعدد افراد ہلاک

بدھ 30 جنوری 2019 20:27

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2019ء) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اِدلب شہر میں ایک خود کش بمبار خاتون نے نیشنل سیلویشن گورنمنٹ کے صدر دفتر کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سیلویشن گورنمنٹ ایک گورننگ کونسل ہے جو سیریا لبریشن فرنٹ (سابقہ النصرہ فرنٹ) کے ساتھ مربوط ہے۔یاد رہے کہ النصرہ فرنٹ شام میں القاعدہ تنظیم کا عسکری ونگ تھا۔ تاہم 2016 میں اس نے القاعدہ سے تعلق منقطع کر لیا۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم انہوں نے کوئی تعداد ذکر نہیں کی۔۔

متعلقہ عنوان :