کفالت یتامیٰ منصوبے کے تحت اب تک 163 طلبہ و طالبات کو فی کس 3500 روپے ماہانہ ادا کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمن
بدھ 30 جنوری 2019 22:42
(جاری ہے)
ڈاکٹر سیف الرحمن نے اجلاس کو بتایا کہ کفالت یتامیٰ منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جو یتیم بچے بچیاں مالی مشکلات کے سبب تعلیم اور کفالت کے مسئلہ سے دوچار ہیں ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں، انہوں نے کہا کہ ہم کفالت نہیں کرتے بلکہ ان بچوں کی کردار سازی کے لئے ورکشاپ بھی منعقد کئے جاتے ہیں، معیار تعلیم کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے کفالت یتامیٰ منصوبوں کے علاوہ رمضان المبارک میں راشن بیگز، کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری کے مستحق افراد میں ہر سال راشن بیگ، غریب اور مستحق خاندانوں میں کپڑوں کے جوڑے، لحاف، کمبل اور عید گفٹ تقسیم کئے جاتے ہیں، حال ہی میں 65 معذوروں کو وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تحت حیدرآباد ضلع میں 13 مدارس کام کر رہے ہیں جہاں 1236 طلبہ و طالبات مفت دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، 30 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ مدارس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سال 12 طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ کفالت یتامیٰ منصوبے کی توسیع، معیار تعلیم کی بہتری اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کے لئے اپریل 2019ء میں ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی تاکہ اس سال 250 بچوں کی کفالت کا انتظام کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کو اپنے پائوںپر کھڑا کرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ تمام کام مخیر اور اہل درد حضرات کے مالی تعاون سے بھی انجام پاتے ہیں اس لئے ہم امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے وہ الخدمت سے مالی تعاون میں مزید وسعت پیدا کریں گے تاکہ بڑھتی ہوئی نا کافی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.