اجمل خٹک مرحوم کی نویں برسی پشاور میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

بدھ 30 جنوری 2019 23:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قومی و انقلابی شاعر، ادیب، بابائے نظم ،قوم پرست،رہنما ،صحافی،پشتو زبان کے مترقی شاعر اور ممتاز خدائی خدمتگار اجمل خٹک مرحوم کی نویں برسی کے موقع پر 7فروری بروز جمعرات دن ایک بجے باچا خان مرکز پشاور میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، مرکزی تقریب میں اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں ،تقریب میں مرحوم اجمل خٹک کی زندگی اور خدمات پر مقالے پیش کئے جائیں گے اور شعراء اپنے شعری مجموعوں کے ذریعے انقلابی شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسی روز صبح دس بجے نوشہرہ میں ان کے مزار پر ختم القرآن کا اہتمام کیا جائے گا اور اجتماعی دعا کے بعد ان کے مزار پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائیں گی، اے این پی کی جانب سے تقریب میں تمام قوم پرست،ترقی پسند شخصیات ، شعراء، ادباء،ملگری شاعران، ضلعی و ذیلی تنظیموں اور کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔