رحیم یارخان، تنظیم السعید پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت و دینی تربیت کے مشن کو لیکر چل رہی ہے، مرکزی صدر

بدھ 30 جنوری 2019 23:41

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) تنظیم السعید پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت اور دینی تربیت کے مشن کو لیکر چل رہی ہے انشاء اللہ اس کے ثمرات بہت جلدآنا شروع ہوجائیں گے تنظیم کا ہر کارکن اس بات کو یقینی بنائے کہ دنیا میں زندگی گزارنے کا صرف ایک ہی مقصد ہے وہ دکھی انسانیت کی خدمت اور نیکی کے کام کو فروغ دینا۔

ان خیالات کااظہار تنظیم السعید پاکستان کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سیدحامدسعید کاظمی نے ضلعی صدر حافظ محمدالیاس سعیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید حامد سعید کاظمی نے کہاکہ خدمت کا جذبہ لیکر چل رہے ہیں تنظیم کا ہرکارکن اسی جذبہ سے سرشار ہے۔قرآن اورسنت پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا اورآخرت میں کامیابی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر حافظ محمدالیاس سعیدی نے مرکزی صدر کو بتایا کہ سیدحامدسعید کاظمی آج پریس کلب میں میٹ دی پریس سے بھی خطاب کریں گے اور اس کے بعد سیمینار سے بھی خطاب کریںگے سیمینار کے مہمان خصوصی حاجی غلام کبریا اور چیئرمین مرکزی انجمن میلادالبنی رجسٹرڈ میلاد چوک حاجی محمد نواز اختر اور ممبر امن کمیٹی مولانامحمد عمر اویسی ہونگے۔ شہربھر سے علمائ کرام قرآت اور نعت خواں بھی شرکت کریںگے۔ سیمینار کے آخر میں مستحق افراد میں سیدحامد سعید کاظمی کپڑے بھی تقسیم کریں گے۔حافظ محمدالیاس سعیدی نے کہاکہ تمام کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔