Live Updates

نیو یارک فلیٹس آصف زرداری کی ملکیت تھے جو انہوں نے امریکہ میں اپنے علاج کی غرض سے خریدے، سردار لطیف کھوسہ

ہم یوٹرن کے ماہر نہیں ہیں بلکہ اپنے موقف پرقائم ہیں، جے آئی ٹی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاویز کر کے رپورٹ تشکیل دی،رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 30 جنوری 2019 23:53

نیو یارک فلیٹس آصف زرداری کی ملکیت تھے جو انہوں نے امریکہ میں اپنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نیو یارک فلیٹس آصف زرداری کی ملکیت تھے جو انہوں نے امریکہ میں اپنے علاج کی غرض سے خریدے لیکن بعد میں فروخت کر دیئے گئے تھے ان اپارٹمنٹس کی دستاویزات موجود ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیو یارک فلیٹس سابق صدر اصف زرداری کی ملکیت تھے مگر انہوں نے بیچ دیئے تھے خرم شیر زمان پہلے آصف زرداری کے خلاف ایکشن کمیشن گئے اس کے بعد سپریم کورٹ گئے لیکن رجسٹرار نے ان کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہم یوٹرن کے ماہر نہیں ہیں بلکہ اپنے موقف پرقائم ہیں آصف زرداری کو 11 سال جیل میں رکھا گیا اس کے بعد ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی جس پر انہوں نے لندن سے اپنا علاج کروایا اور اسٹنٹ ڈلوائے آصف زرداری اپنے علاج کی غرض سے امریکہ جانا پڑا تھاجس کی وجہ سے انہوں نے وہاں اپارٹمنٹ خریدا تھا بعد میں ان کی جانب سے اپارٹمنٹ فروخت کر دیا گیا تھا جس کی دستاویزات موجود ہیں لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانامہ اسکینڈل میں تمام اداروں نے ہاتھ کھڑے کر دئے تھے لیکن اب نیب اور ایف آئی اے بہت فعال نہیں پھر کیوں آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاویز کر کے رپورٹ تشکیل دی۔

(جاری ہے)

حکومت کامسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد غیر فطری ہے وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویز الہی کو پہلے ڈکیٹ کہتے رہے اسی طرح ایم کیو ایم کے خلاف بھی لندن میں مقدمات کرتے رہے یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے جو رو پیٹ کر چلیگی حکومتی وزراء اشتعال پھیلاتے ہیں اور عوام میں ہیجان پیداکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف اور نواز شریف کی بیماریاں حقیقی ہیں ان کو اپنے پرانے معالج سے علاج کرانے کا حق حاصل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات