بی ایس چار سالہ اور ماسٹر ٹورازم پروگرام کی منظوری،

ایم فل کیلئے 25 کورسز کی تشکیل

جمعرات 31 جنوری 2019 13:47

بی ایس چار سالہ اور ماسٹر ٹورازم پروگرام کی منظوری،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹوارزم اینڈ ہاسپٹلٹی کے تیسر ے بورڈ آف سٹڈی کا اجلاس ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹرظہورالحق کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا، محمد عربی ڈائریکٹر ٹوورسٹ سروس خیبرپختونخوا، اسد رضا چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ٹوارزم اینڈ ہاسپٹلٹی، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر ضیا اللہ ، لیکچرار ساجد اقبال، ڈاکٹر شیر نواز، ماریہ شاہین اور مہرتابان موجود تھی۔

بورڈ آف سٹڈی کے اجلاس میں بی ایس چار سالہ اور ٹورازم کے حوالے سے پاکستان میں پہلے ماسٹر پروگرام کے کورسز کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ایم فل، پی ایچ ڈی کے لئے 25 کورسز تشکیل دے دیئے گئے۔جس کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹ آف ٹوارزم اینڈ ہاسپٹیلٹی میں عنقریب پی ایچ ڈی کلاسز کا اجرا کیا جائیگا۔صوبے کے پہلے انسٹیٹیوٹ ’’پختونخوا اکنامکس پالیسی اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘‘کے قیام کے لئے سفارشات مرتب کیئے۔اس کے علاوہ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کورسز کے لئے باقاعدہ منظوری دی گئی۔