بھارتی حکومت کے منفی ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں جاری حریت اور آزادی کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتے‘صدر آزاد کشمیر
بھارتی حکومت کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند قیادت کو جیلوں میں بند کر کے اور ان کی نقل و حرکت کو محدود کر کے کشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے میں کامیاب ہو جائے گی‘سردار مسعود خان
جمعرات 31 جنوری 2019 15:18
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی تحریک کے قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، جناب یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور دیگر قائدین کی قربانیوں اور آزادی کے لئے بے مثال عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ان قائدین اور لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں صبح آزادی طلوع ہو گی۔
مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں کشمیری قائدین اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ نارواسلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے جناب سید شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی تمام سیاسی اسیران کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کئے گئے سینکڑوں قائدین اور حریت پسند کارکنوں کو کئی سال سے عدالتوں میں پیش ہو کر اپنا قانونی دفاع کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے اور سینکڑوں ایسے سیاسی کارکن ہیں جنہیں مقدمہ چلائے بغیر سالہا سال سے جیلوں اور عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے جو انسانی حقوق اور مسلمہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ صدر آزادکشمیر نے سوپور، بارہمولہ اور سرینگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی طرف سے محاصروں اور گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں پر امن سیاسی کارکنوں کی گرفتاری پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے یہ آپریشن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر کے عوام اور تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری اور خود بھارت کی حکومت کو واضح اور دوٹوک پیغام دینے کے لئے گزشتہ سالوں کی طرح اسی سال بھی پانچ فروری کو یوم یکجہتی بھرپور قومی اور ملی جوش و جذبے سے منا کر مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.