Live Updates

عمران خان کے والد باکردار آدمی تھے، غریب طلباء کو وطیفے دیتے تھے

عمران خان کے والداکرام اللہ نیازی کے ساتھ بہت قریبی تعلق رہا، یہ بات غلط ہے کہ انہیں کرپشن کی بنیاد پرذوالفقاربھٹو نےنکالا ،انہوں نے1959 میں ایوب خان کے دورمیں نوکری چھوڑدی تھی۔ معروف صحافی کا بلاول بھٹو سے عمران خان کے والد پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگانے پر معذرت کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 جنوری 2019 15:18

عمران خان کے والد باکردار آدمی تھے، غریب طلباء کو وطیفے دیتے تھے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عمران خان کے والد جیسے کرپٹ بیوروکریٹس کو نوکری سے نکالا تھا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو تاریخ کا درست علم نہیں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو سکندر مرزا کے دور میں وزیر بنے تھے اس کے بعد وہ ایوب خان کے ساتھ لمبا عرصہ رہے اور پھر اپنا راستہ الگ کیا۔

مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ یہ بات بلکل غلط ہے کہ عمران خان کے والد کو کرپشن کی بنیاد پر نوکری سے نکالا گیا۔عمران خان کےوالد اکرام اللہ نیازی ایک انجئنیر تھے وہ حکومت کے ملازم تھے اور 1959ء میں نوکری چھوڑی تھی۔مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ میرا عمران خان کے والد سے قریبی تعلق تھا اور ان پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں تھا تاہم ان کا خاندان سیاست میں تھا اور ان کے بھائی امان اللہ نیازی ن لیگ میں تھے اور ان کا خاندان ایوب خان کا مخالف تھا جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔

(جاری ہے)

مجیب الرحمٰن شامی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے والد نے ویسٹ وڈ سوسائٹی کو ڈویلپ کیا اور وہ مستحق طلباء کو وظیفے بھی دیتے تھے۔مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ نیازی باکردار دیانتدار آدمی تھے ان پر تہمت لگانے پر بلاول بھٹو کو بھی معذرت کرنی چاہئیے۔مجیب الرحمن نے اسی متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 
 واضح رہے یپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ خان صاحب کو تاریخ سیکھنی چاہیے ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے والد سر شاہنواز بھٹو بھی وزیر اعظم تھے بعد میں بھٹو صاحب نے میرٹ پر اسکندر مرزا اور ایوب خان کی حکومتوں میں وزارت اعلی سنبھالی اور جوکام انہوں نے کیے اس کا آج تک فائدہ حاصل ہورہا ہے جس کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان سے علحیدگی اختیار کرکے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی جیل بھگتی۔ون مین ون ووٹ کا نظریہ دیا مسلسل جدوجہد کے بعد ملک میں پہلے وزیراعظم بنے اور ملک کے غریب عوام اور جمہوریت کے لیے شہادتیں قوبل کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات