کیس مینجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں خورد برد ،ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

جمعرات 31 جنوری 2019 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2019ء) عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں خورد برد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس مینجمنٹ کے حوالے سے مختلف رپورٹ شائع ہوچکی ہیں لیکن انہیں رکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جارہا،جتنی رپورٹ اخبارات میں شائع ہوئی ہیں وہ فراہم کی جائیں۔درخواست گزر نے مزید کہا کہعدالت عالیہ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں اور بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ،سابق آئی ٹی کے سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا جس کی وجہ سے 30کروڑ روپے میں لگنے والا نیا آئی ٹی سسٹم فیل ہوچکا ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس منصوبہ کی ازسر نو تحقیقات کا حکم جاری کیا جائے ۔