امریکی سینیٹ میں ریپبلکن لیڈر شام میں امریکی افواج کی بقا ء کے خواہاں
القاعدہ ، داعش اور دیگر تنظیموں کو ہزیمت سے دوچار کیے جانے تک پاسداری کا سلسلہ جاری رکھا جائے،مچ مکونل
جمعرات 31 جنوری 2019 17:03
(جاری ہے)
مکونل نے سینیٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دنیا کے تھانے دار نہیں ہیں مگر ہم آزاد دنا کے سربراہان ہیں ،،،، اور امریکا کے کندھوں پر یہ ذمے داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد برقرار رکھے اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑا رہے۔
سینیٹ میں مذکورہ ترمیم کے ساتھ متعلقہ قانونی بل پر رائے شماری کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ اس قانونی بل کو ایوان نمائندگان سے بھی منظوری کی ضرورت ہو گی جہاں پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول ہے۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ کے دستخط ہوں گے اور اگر انہوں نے دستخط نہ کیے تو بل پر ٹرمپ کے اعتراض کو دور کیا جائے گا۔ٹرمپ انتظامیہ شام سے تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے حوالے سے منصوبے کا اعلان کر چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کو شکست سے دوچار کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران کہا کہ داعش کے بچے کھچے عناصر اب بھی خطرہ ہیں۔اس سے قبل افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمائے خلیل زاد نے پیر کے روز بتایا تھا کہ امریکا اور طالبان تحریک نے امن معاہدے کا عمومی خاکہ تیار کر لیا ہے اور یہ معاہدہ افغانستان میں 17 برس سے جاری جنگ کو ختم کر دے گا۔اسی طرح امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی ایلچی نے گزشتہ ہفتے دوحہ میں طالبان مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران ان کے اس مطالبے پر اتفاق نہیں کیا کہ 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیر ملکی افواج کو واپس بلا لیا جائے۔ترجمان نے اپنے ای میل بیان میں لکھا کہ ہم افواج کے انخلا سے متعلق کسی ٹائم ٹیبل پر متفق نہیں ہوئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.