پاکستانیوں کے پاس یورپی ملک میں مفت میں رہائش،10 ہزار ڈالرز حاصل کرنے کا موقع

اٹلی میں زیادہ بچے پیدا کرنے پر پرکشش مراعات کا اعلان، اٹلی کے گائوں لوکانا کے میئر آبادی انتہائی کم ہونے پر پریشان ،گائوں میں رہائشی سکونت اختیار کرنے پر10 ہزار امریکی ڈالر دینے کی پیشکش، دنیا بھر سے نوجوان جوڑے آکر آباد ہوں، جو بچوں کی پیدائش میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں، انتظامیہ

جمعرات 31 جنوری 2019 20:32

پاکستانیوں کے پاس یورپی ملک میں مفت میں رہائش،10 ہزار ڈالرز حاصل کرنے ..
لوکاٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) اٹلی کے گائوں لوکانا کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی اس گائوں میں آکر آباد ہوگا اسے کم سے کم 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 13 لاکھ روپے سے زائد کی رقم دی جائے گی۔ تفصیلیات کے مطابق لوکانا کے میئر نے وہاں کی آبادی انتہائی کم ہونے کے بعد وہاں آباد ہونے والوں کے لیے پرکشش مراعات کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق لوکانا کی انتظامیہ نے دنیا بھر کے افراد کو وہاں آباد ہونے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ایک گھر کے بدلے 10 ہزار امریکی ڈالر دینے کی پیش کش بھی کی ہے۔علاوہ ازیں مقامی انتظامیہ شادی شدہ جوڑوں کو بچے پیدا کرنے پر الگ مراعات دے گی۔لوکانا میں آباد ہونے والوں کو بچے پیدا کرنے پر مقامی حکومت علیحدہ ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی سوا لاکھ پاکستانی روپے تک کی رقم بھی ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

لوکانا کی انتطامیہ چاہتی ہے کہ وہاں دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ نوجوان جوڑے آکر آباد ہوں، جو بچوں کی پیدائش میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں۔اٹلی کے حسین ترین مقامات میں شمار ہونے والے اس قصبے میں انتہائی کم لوگ رہ جانے کی وجہ سے لوکانا کی انتظامیہ بچے پیدا کرنے والے جوڑے کو ہر بچے پر علیحدہ ایک ہزار امریکی ڈالر دے گی۔مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ لوکانا کی آبادی تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے اور اب اس پورے 132 کلو میٹر رقبے پر پھیلے علاقے میں صرف 1500 افراد رہ رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں ایک صدی قبل 7 ہزار کے قریب افراد بستے تھے، جو کم ہوکر 1500 تک پہنچ چکے ہیں اور یہاں سالانہ کم سے کم 40 افراد مرتے ہیں اور صرف 10 بچے ہی پیدا ہوتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق اٹلی کے خوبصورت ترین اس مقام میں لوگوں کے نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر کئی گھر خالی پڑے ہوئے ہیں جب کہ دکانیں اور ہوٹل بھی بند پڑے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آبادی کے مسلسل کم ہونے کی وجہ سے انہیں یہاں ہسپتالیں اور اسکول بھی بند کرنے پڑ رہے ہیں اور یہ علاقہ تیزی سے گھوسٹ علاقوں میں شمار ہوتا جا رہا ہے۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں جو بھی غیر ملکی آکر آباد ہوگا اسے نہ صرف گھر مفت فراہم کیا جائے گا بلکہ اسے گھر آباد کرنے کے پہلے تین سال کے اندر 10 ہزار امریکی ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔ساتھہ ہی انتظامیہ نے آبادی بڑھانے کے لیے یہاں آباد ہونے والوں کے لیے بچوں کی پیدائش پر خصوصی پیکیج بھی رکھا ہے تاکہ لوگ یہاں آکر زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔