عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبے میں خورد برد کے الزام کی تحقیقات کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 1 فروری 2019 14:31

عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبے میں خورد برد کے الزام کی تحقیقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبے میں خورد برد کے الزام کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس مینجمنٹ کے بارے میں مختلف رپورٹ شائع ہوئی ہیں لیکن انہیں ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔

ہائیکورٹ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں اس کے ذمہ دار سابق آئی ٹی کے سربراہ عمر سیف ہیں جنہوں نے ناقص منصوبہ لگایا ۔درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ 30کروڑ روپے مین ہائیکورٹ میں نیا آئی ٹی سسٹم فیل ہوچکا ہے اس منصوبہ کی ازسر نو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 12فروری کو جواب طلب کرلیا ۔