Live Updates

سابق چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد نے پی ٹی آئی جوائن کر لی

ڈاکٹر محمد امجد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 فروری 2019 16:42

سابق چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد نے پی ٹی آئی جوائن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری 2019ء) آل پاکستان مسلم لیگ کےسابق چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق چئیرمین اے پی ایم ایل ڈاکٹر محمد امجد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ڈاکٹر محمد امجد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

واضح رہے آل پاکستان مسلم لیگ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جماعت ہے۔ڈاکٹر امجد نے 10اگست 2018ء کو اے پی ایم ایل کی صدارت کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔گذشتہ سال جون میں جنرل پرویز مشرف نے انہیں اپنی جگہ پارٹی صدارت کے لیے نامزد کیا تھا۔اس وقت پارٹی کی طرف سے دئیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد امجد پارٹی میں پرویز مشرف کے قانونی معاملات دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم الیکشن 2018ء سے قبل ڈاکٹر محمد امجد نے تحریک انصاف کی حمایت میں این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کے بعد کیا تھا۔ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی حمایت میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اشرف شہزاد خان کو بھی حلقہ این اے 54 سے دستبردار کروایا تھا۔

عمران خان نے ڈاکٹر امجد کا الیکشن میں حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ واضح رہے پشاور ہائیکورٹ سے نااہلی کے بعد پرویز مشرف پارٹی صدارت سے مستعفیٰ ہو گئے تھے انہوں نے اہنی جگہ ڈاکٹر محمد امجد کو نامزد کیا تھا۔تاہم آج سابق چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ کےسابق چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت آختیار کر لی ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈاکٹر محمد امجد کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات