Live Updates

غیر ملکی صارف گلوکار "عمران خان" کو وزیراعظم پاکستان سمجھ بیٹھا

کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں؟ صارف کا "بے وفا " گانے سے شہرت پانے والے عمران خان کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال، سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 فروری 2019 17:33

غیر ملکی صارف گلوکار "عمران خان" کو وزیراعظم پاکستان سمجھ بیٹھا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری 2019ء) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کی معروف ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔تاہم کبھی ناموں کی مماثلت کی وجہ سے لوگ بھی کنفیوز ہو جاتے ہیں۔اس وقت عمران خان نام کے لوگ کرکٹ، شوبز اور سیاست سمیت مخلتف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن کبھی کبھی لوگوں کو سمجھنے میں مشکل ہو جاتی ہے اسی پریشان کا شکار ایک فرد گلوکار عمران خان کو وزیراعظم پاکستان سمجبیٹھا۔

ایک غیر ملکی سوشل میڈیا صارف نے "بے وفا " گانے سے شہرت پانے والے عمران خان کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں؟
 
 تاہم  سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں اور ٹویٹ کرنے والے صارف کو بھی دلچسپ انداز میں آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ ہاں یہ عمران خان ہے جب وہ ریحام خان کی وجی سے الیکشن 2013ء ہار گئے تھے

 
 ایک صارف نے کہا کہ ہاں یہ عمران خان ہے اور ویڈیو میں موجود سانپ ریحام خان ہے
 
 ایک صارف نے بھارتی اداکار عمران خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہیں پاکستان کے وزیراعظم تو یہ ہیں۔

 ایک صارف نے مشکل حل کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ یہ ہیں وزیراعظم عمران خان۔
 ایک اور صارف نے کہا کہ
 
 
واضح رہے اس سے قبل ایک صارف نے بھارتی اداکار عمران خان کو وزیراعظم عمران خان سمجھ کر ای میل کی تھی اور وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔بولی وڈ اداکار نے انسٹاگرام پر ای میل کے سکرین شارٹس بھی شئیر کیے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات