پاکستانی نژاد امریکی شیف ،سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی فاطمہ علی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

نماز جنازہ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کے جج صاحبان ،دیگر کی شرکت جنوری کو اشتر اوصاف علی کی بیٹی اور معروف شیف فاطمہ کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا، وہ امریکہ میں مقیم تھیں

جمعہ 1 فروری 2019 17:51

پاکستانی نژاد امریکی شیف ،سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی فاطمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) معروف پاکستانی نژاد امریکی شیف اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی بیٹی فاطمہ علی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ،25 جنوری کو اشتر اوصاف علی کی بیٹی اور معروف شیف فاطمہ کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا، وہ امریکہ میں مقیم تھیں۔تفصیلات کے مطابق معروف شیف اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی صاحبزادی فاطمہ کی نماز جنازہ گلبرگ لاہور میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس سید منصور علی شاہ ،لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ ،جسٹس شاہد وحید ،جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس شہرام سرور چوہدری ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل ، سابق گورنر شاہد حامد ،سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری ،سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی ،ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی ،کرامت نذیر ،جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان ،محمد حنیف کھٹانہ ،جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے ،سردار ایاز صادق ،عاصمہ حامد ،مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ،ایم این اے علی پرویز ملک ،پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء بیرسٹر علی ظفر ،کامران لاشاری ،جسٹس (ر) علی اکبر قریشی سمیت سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے جج صاحبان ،وکلاء اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں فاطمہ علی کو باغ رحمت قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 25 جنوری کو اشتر اوصاف علی کی بیٹی اور معروف شیف فاطمہ کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا، وہ امریکہ میں مقیم تھی۔