Live Updates

وزیر اعظم سے ملائیشیا کے ’’ایڈکٹو‘‘ گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین کی ملاقات

ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی

جمعہ 1 فروری 2019 19:16

وزیر اعظم سے ملائیشیا کے ’’ایڈکٹو‘‘ گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وہ ملائیشیا کے ’’ایڈکٹو‘‘ گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین داتک عزت کمال الدین سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر نائیک راملا، سریش نارائن سنگھ سدھو اور عارف حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکران محمد ابراہیم، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ احمد نواز سکھیرا بھی موجود تھے۔ ایڈکٹو گروپ 100 ملین ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری کو ٹاور انفراسٹرکچر میں اپنی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کا منصوبہ رکھتا ہے، یہ آئندہ 5 برسوں میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اضافہ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین ایڈکٹو گروپ ملائیشیا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور موجودہ حکومت کی اختیار کردہ پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایڈکٹو گروپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت دار بننا چاہتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات