وزیراعلیٰ سندھ کی جسٹس (ر)دیدار حسین شاہ کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت

ہم نے صوبے کے تمام معاملات کو اٹھایا ہے ہمارا جو آئینی اور قانونی حقوق ہیں وہ لے کر رہیں گے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 فروری 2019 19:18

وزیراعلیٰ سندھ کی جسٹس (ر)دیدار حسین شاہ کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شاہ نے رتوڈیرو پہنچ کر ریٹائرڈ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سید دیدار حسین شاہ کے انتقال پر ان کے بیٹے سید محبوب شاہ اور دیگر ورثا سے تعزیت کرکے گھرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے پانی مہیا کرنے اور ڈرینج اسکیم کے متعلق سپریم کورٹ نے کمیشن بنایا دیا تھا جس کے تحت تمام کام چلایا گیا گذشتہ دو سالوں سے سندھ حکومت سے کمیشن نے جو کیا حکومت نے کام چل اب کمیشن نے اپنی مدت پوری کرلی ہے اس حد تک کہ ان محکموں کے افسران سیکرٹری سے لے کر نچلی سطح کے افسران کو کمیشن کی سفارش پر تعینات کیے جاتے تھے اس حوالے سے سندھ حکومت جواب دے نہیں سکتی لیکن لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیئے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ جو اسکیم سلو ڈائون ہوئیں وہ تمام جلد ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حلقے سمیت پورے سندھ میں حیسکو اور سیپکو زیادتی کررہی ہے اور ان کے افسران کھلی کچہری کرکے شکایات دور کر رہے ہیں اس سلسلے میں ہم نے کافی اسکیمیں شروع کیں اور جو پاور پلانٹ بند تھے انہیں شروع کروایا تاکہ مقامی لوگوں کو بجلی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کے تمام معاملات کو اٹھایا ہے ہمارا جو آئینی اور قانونی حقوق ہیں وہ لے کر رہیں گے لیکن جگھڑا نہیں باتوں سے انہیں قائل کرکے حقوق لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید دیدار حسین شاہ سپریم کورٹ کے جج اور ایم پی اے بھی رہے جو میرے والد کے دوست بھی تھے اور انہوں نے حلقے کے عوام کی خدمت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر امتیاز شیخ، منظور وسان اور دیگر بھی موجود تھے۔