سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 فروری 2019 11:11

سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ انتقال کر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2019ء) : سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو دور کے وزیر خزانہ اور ملک کے معروف صنعتکار احسان الحق پراچہ جمعہ کی شب انتقال کر گئے۔ مرحوم احسان الحق پراچہ کی نمازجنازہ 3 بجے ادا کی جائےگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ احسان الحق پراچہ سینیٹر، رکن قومی اسمبلی اورصوبائی وزیر رہے۔احسان الحق پراچہ اسلام آباد، راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے صدر اور بانی گروپ کے چئیرمین بھی رہے۔ مرحوم سیاسی لیڈر کے بیٹے اور پارلیمنٹ کے ممبر ہارون احسان پراچہ کے مطابق احسان الحق پراچہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر بھیرہ میں آج 2 فروری بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔