پی ٹی آئی کی حکومت 5 ماہ میں جانے والی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے بڑا دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان ہفتہ فروری 11:21

پی ٹی آئی کی حکومت 5 ماہ میں جانے والی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2019ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سیسنیٹر سحر کامران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کہا ہے کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے اور انہیں تو یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ وہ وزیراعظم ہیں ان کی بیوی انہیں بتاتی ہے کہ آپ وزیراعظم ہیں۔اور میرے خیال میں اب تو عمران خان کو لانے والوں کو بھی یہ اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں۔

سحر کامران کا مزید کہنا تھا کہ جس قسم کی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے وہ بھی اسی لیے ہے کہ اب یہ خود جواز تلاش کر رہے ہیں کہ ہمیں کوئی محفوظ راستہ مل جائے۔جو حکومتیں سنجیدہ ہوتی ہوں وہ عوام کی فلاح کے بارے میں بات کرتے ہیں۔سحر کامران کا مزید کہنا تھا کہ اگلے پانچ سال کیا میں تو کہتی ہوں کہ یہ اگلے پانچ ماہ بھی نہیں نکال سکیں گے۔

(جاری ہے)

سحر کامران کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ووٹ دینے والے بھی اب افسوس کر رہے ہیں اور یہ جو عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو تکلیف پہنچاؤں گا تو وہ تو عوام کو پہنچ رہی ہے۔

جب کہ دوسری جانب مسلسل چینلجز کی شکار تحریک انصاف کی حکومت سے اتحادیوں کو بھی تحفظات ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کو موجودہ حالات میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ٹف ٹائم دیا جا رہا ہے۔ پہلے مسلم لیگ ق اور بی این پی مینگل نے حکومتی جماعت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دئے۔ جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حکومت سے اپنے اختلافات کا کھُل کا اظہار کیا تھا۔

ہ قومی اسمبلی میں سات نشستیں رکھنے والی ایم کیوایم پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی ہے، اور ان کے دو وزرا کابینہ کا حصہ ہیں لیکن دونوں سیاسی جماعتوں کی کراچی کی قیادت کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے اورشکایات کرنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے مابین تعلق تناؤ کا شکار ہے۔جب کہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستانحکومت سے مزید وزارت کا مطالبہ کررہی ہے۔