Live Updates

شیخ رشید اپنے ہی محکمے کے ہاتھوں ماموں بن گئے

وفاقی وزیر شیخ رشید کی گجرت ریلوے اسٹیشن آمد پر کلین گرین پاکستان مہم کے نام پر درجنوں پودے ادھار پر منگوائے گئے، انتظامیہ نے شیخ رشید کے جاتے ہی پودے نرسریوں کو بھجوا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 فروری 2019 11:34

شیخ رشید اپنے ہی محکمے کے ہاتھوں ماموں بن گئے
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2019ء) ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے شیخ رشید کو ماموں بنا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی گذشتہ روز گجرات ریلوے اسٹیشن آمد ہوئی۔شیخ رشید گجرات ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر انتظمایہ نے شیخ رشید کو ماموں بنادیا۔ کلین گرین پاکستان کے نام پر درجنوں پودے ریلوے اسٹیشن پر رکھے لیکن شیخ رشید کے جاتے ہی تمام پودے واپس نرسریوں کو بھیجوا دی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ کہ اسٹیشن کو خبصورت بنانے کے لیے پودے رکھے گئے تاہم ان کے جاتے ہی پودے نرسریوں کو بھجوا دئیے گئے جب کہ اسٹیشن پر موجود لوگ بھی حیران رہ گئے کہ کیوں ریلوے اسٹیشن کو پھر سے ویران کر دیا گیا ہے۔جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شیخ رشید کی آمد کے پیش نظر پودے ادھار پر منگوائے تھے۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر ریلوے کلین گرین اور خوش اخلاق مہم چلاتے ہوئے راولپنڈی سے بذریعہ عوام ایکسپریس ٹرین لاہور پہنچے ۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم فروری سے 28فروری تک کلین گرین خوش اخلاق پاکستان ریلوے مہم چلانے کا اعلان کررکھا ہے جس کے تحت وہ مختلف شہروں کے دورے کررہے ہیں ۔جب کہ محکمہ ریلوے کے تحت بلوچستانکے ریلوے اسٹیشنوں پر بھی کلین گرین خوش اخلاقی مہم شروع ہو گئی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ مچھ سبی سمیت تمام چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر کلین گرین اور خوش اخلاقی مہم شروع ہو گئی ہے۔

جب کہ ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔جبکہ ریلوے کے عملے کو یونیفارم میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے سمیت مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات