علی رحمان خان سیریل ’خاص‘میں نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے

ڈرامے میں میرا کردار بہت دلچسپ ہے، شادی شدہ لوگوں کے دلوں کی آواز ہے، اداکار کی گفتگو

ہفتہ 2 فروری 2019 12:32

علی رحمان خان سیریل ’خاص‘میں نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) معروف اداکارو ماڈل علی رحمان خان ایک بار پھر نئی ڈرامہ سریل ’خاص‘ میں نئے روپ میں جلوہ گر ہونگے۔ ڈرامہ جلد نجی ٹی وی سے نشر کیا جائیگا۔ ڈرامہ سیریل ’خاص‘ایم ڈی پروڈکشن کی پیشکش ہے جس میں میں علی رحمان صنم بلوچ کیساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی ہدایات معروف ہدایات کار دانش نواز نے دیں ہیں۔

ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے علی رحمان نے کہاہے کہ ڈرامے میں میرا کردار بہت دلچسپ ہے اور یہ کردارپاکستان بھر کے بہت سارے شادی شدہ لوگوں کے دلوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ مجھے اس ڈرامے میں بہت ہی الگ روپ میں دیکھیں گے، یہ کردار ہر سطح پر شوہر اور بیوی کے درمیان رابطے کی عکاسی کرتا ہے۔