امریکا تخفیف اسلحہ کے معاہدے آئی این ایف سے دستبردار ہو گیا

ہفتہ 2 فروری 2019 12:55

امریکا تخفیف اسلحہ کے معاہدے آئی این ایف سے دستبردار ہو گیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) امریکا نے تخفیف اسلحہ کے معاہدے (آئی این ایف) سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاکہ اگر روس نے اپنے موقف میں تبدیلی نہ کی تو چھ ماہ بعد اس معاہدے پر جاری عمل درآمد بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکا الزام عائد کرتا ہے کہ روس 1987میں طے پانے والے اس معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ قبل ازیں جرمن وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ روس اپنے رویے میں تبدیلی پیدا کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف) کی شرائط کا احترام کرے۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اس امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔