پی آئی اے کیبن کریوکا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری نہیں کیا ہے،ڈیوٹی روسٹرز کے متعلق پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،ترجمان

ہفتہ فروری 12:59

پی آئی اے کیبن کریوکا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ترجمان پی آئی اے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کیبن کریو کا ڈیوٹی شیڈول قواعد کے مطابق ہے، ان کی ڈیوٹی شیڈول میں16 گھنٹے کی حد مقرر ہے۔پی آئی اے کے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ پی آئی اے کا کیبن کریو شیڈول مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہے بلکہ سول ایوی ایشن کے ائیر نیوی گیشن آرڈر کی اوقات کار کی شرائط سے بھی کم ہے۔

اے این او میں کیبن کریو کے اوقات کار میں 16 گھنٹوں تک ڈیوٹی کی حد مقرر ہے۔ لہذا پی آئی اے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری نہیں کیا ہے۔ڈیوٹی روسٹرز کے متعلق پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے کی جانب سے قواعد ضوابط میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شیڈول کا مقصد حفاظتی معیار اور طبی تقاضوں کے مطابق آرام یقینی بنانا ہوتاہے، مشکل مالی حالات میں غیرضروری اخراجات کا تدارک نا گزیر ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ صرف جدہ سیکٹر پر فائیو اسٹار ہوٹل کی بکنگ اور الائونس میں50کروڑ کے اخراجات ہیں، جن میں فائیو اسٹار یوٹل کے یومیہ60سی70کمروں کی بکنگ اور دیگر الائونس وغیرہ شامل ہیں، ہر قسم کی تجاویز اور شکایات پر قواعد کے مطابق غورکیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :