6 ریجن پراسیکیوٹرز مستعفی، نیب کراچی میں اربوں روپے کے کرپشن ریفرنس التوا کا شکار

ہفتہ 2 فروری 2019 12:59

6 ریجن پراسیکیوٹرز مستعفی، نیب کراچی میں اربوں روپے کے کرپشن ریفرنس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) اربوں روپے کے کرپشن ریفرنسز نیب کراچی کے 6 ریجن پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد التوا کا شکار ہوگئے ہیں۔اس صورتحال کی وجہ سے نیب حکام نے وقتی طور پر جونیئر پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 6 پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد جمعہ کو عدالتوں میں کوئی سنیئر پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوا۔

صورتحال برقرار رہی تو اربوں روپے کے سیکڑوں ریفرنسز شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیب نے وقتی طور پر جونیئر پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ریجن پراسیکیوٹرز نے استعفے مراعات اور پیکیج نہ بڑھانے کے باعث دیئے تھے۔مستعفی پراسیکیوٹرز نے موقف دیا ہے کہ نئے پیکیج کے بغیر نیا کنٹریکٹ قبول نہیں۔ نیب پراسیکیوٹرز کی تنخواہ اور دیگر مراعات ایک لاکھ 10 ہزار سے ایک لاکھ 40 تھیں۔

نیب پراسکیوٹرز نے اٹارنی جنرل آفس میں کام کرنے والے وکلا کے برابر پیکیج کامطالبہ کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے موجودہ صورتحال سے اعلی حکام کوآگاہ کر دیا ہے۔ استعفی دینے والوں میں زاہد حسین بلیدی، رزاق ڈنو کلہوڑو، کیلاش اشوک واسوانی، نیاز حسین میرانی، خالد محمود اعوان اور ہمایوں حمید شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :