قوم جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، مولانا فضل الرحمن

کشمیر کمیٹی کا چیئر مین رہا ،ْ اس سے زیادہ مایوس کن دور پہلے نہیں آیا ،حکمران اور ریاستی اداروں کی کوتاہی کشمیریوں کیساتھ وفاداری نبھانے میں ناکامی ہے، قرارداد کے ذریعے قوم، حکومت اور اداروں کو کہیں گے کہ مسئلہ کشمیر پر کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 2 فروری 2019 13:24

قوم جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، کشمیر کمیٹی کا چیئر مین رہا ،ْ اس سے زیادہ مایوس کن دور پہلے نہیں آیا ،حکمران اور ریاستی اداروں کی کوتاہی کشمیریوں کیساتھ وفاداری نبھانے میں ناکامی ہے، قرارداد کے ذریعے قوم، حکومت اور اداروں کو کہیں گے کہ مسئلہ کشمیر پر کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

ہفتہ کو جے یو آئی کے زیر اہتمام کل جماعتی کشمیر مشاورت کانفرنس سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ طویل عرصہ سے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

فضل الرحمن نے کہاکہ آج عہد کرتے ہیں کہ قوم جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کیلئے جدوجہد کا تسلسل جاری رہے گا۔فضل الرحمان نے کہاکہ طویل عرصہ چیئرمین کشمیر کمیٹی رہا ،حکومتوں اور اداروں کے رویوں کو بطور چیئرمین بہت قریب سے دیکھا ،اس سے زیادہ مایوس کٴْن دور پہلے نہیں آیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران اور ریاستی اداروں کی کوتاہی کشمیریوں کیساتھ وفاداری نبھانے میں ناکامی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا فرض ہے اداروں کو متنبہ کریں کہ اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ کشمیریوں کی مایوسی سے ایسے حالات ہو سکتے ہیں جو ہمارے مفاد میں نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 9/11 کے بعد آزادی کی تحریکیں متاثر ہوئیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ جدوجہد آزادی اور دہشتگردی کو آپس میں جوڑ دیا گیا ہے۔فضل الرحمن نے کہاکہ کشمیریوں اور فلسطین کی جدوجہد کو دہشتگردی کہا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومتیں اور سیاسی جماعتیں بھی اس صورتحال سے متاثر ہیں۔فضل الرحمن نے کہاکہ آج قرارداد کے ذریعے قوم، حکومت اور اداروں کو کہیں گے کہ مسئلہ کشمیر پر کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے