پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے رہنما احتساب کے عمل روکنے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، شفقت محمود

حکومت حزب اختلاف کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہو گی اور کرپشن کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، وزیرتعلیم کا انٹرویو

ہفتہ 2 فروری 2019 13:24

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے رہنما احتساب کے عمل روکنے کیلئے حکومت پر دبائو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احتساب کے عمل کو روکنے کے لیے حکومت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت حزب اختلاف کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہو گی اور کرپشن کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احتساب کے عمل کو روکنے کے لیے حکومت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان دونوں جماعتوں کی سیاست صرف ان کی قیادت کی بدعنوانی کو چھپانے اور عوامی دولت لوٹنے والوں کو محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ہے جنہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت بیرون ملک منتقل کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت حزب اختلاف کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہو گی اور کرپشن کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے اور اپنے مالی وسائل کے انتظام کے لیے اپنے دوست ممالک کے تعاون سے قومی معیشت کے استحکام کے لیے اہم اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو کرپشن کے خلاف موثر طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔