گوجرنوالہ میں اندھے قتل کا معمہ حل ‘بہن ہی بھائی کی قاتل نکلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ فروری 12:52

گوجرنوالہ میں اندھے قتل کا معمہ حل ‘بہن ہی بھائی کی قاتل نکلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 فروری۔2019ء) گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی. مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا جس پر اس کی بہن نے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا. گوجرانوالہ کے علاقے ٹھٹھہ قطبہ میں 2 سال قبل مقامی زمیندار بشارت کو قتل کر دیاگیا تھا اور ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تھا.

(جاری ہے)

اس اندھے قتل کا معمہ پولیس نے اب حل کر لیاہے،مقتول کی بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی، اقراءنامی لڑکی کی اپنے ہی گاﺅں کے نوجوان فرخ سے دوستی تھی. اقراءکو اس کے بھائی نے دوستی سے منع کیا تو اقراء نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا. شک ہونے پر پولیس نے اقراءکوحراست میں لیا تو اس نے سارا سچ بتا دیا،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے. مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا جس پر اس کی بہن نے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا. گوجرانوالہ کے علاقے ٹھٹھہ قطبہ میں 2 سال قبل مقامی زمیندار بشارت کو قتل کر دیاگیا تھا اور ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تھا.

متعلقہ عنوان :