Live Updates

مزدور خوشحال ہوگا تو معاشرہ ترقی کی طرف گامز ن ہو سکے گا، انصر مجید خان

گزشتہ آٹھ برسوں سے لیبر ورکرز کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ، حکومت مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے سکالر شپ ،جہیز کیلئے صوبہ بھر میں 4ارب روپے تقسیم کررہی ہے، وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب

ہفتہ 2 فروری 2019 13:32

مزدور خوشحال ہوگا تو معاشرہ ترقی کی طرف گامز ن ہو سکے گا، انصر مجید ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہاہے کہ مزدور خوشحال ہوگا تو معاشرہ ترقی کی طرف گامز ن ہو سکے گا۔ گزشتہ آٹھ برسوں سے لیبر ورکرز کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ، اب پاکستان تحریک انصاف لیبرز کے بچوں کی تعلیم کیلئے سکالر شپ اور جہیز کیلئے صوبہ بھر میں 4ارب روپے تقسیم کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا وڑن ہے کہ مزدوروں کی پیشہ واران صلاحیتوں میں اضافہ پر توجہ دی جائے۔ پنجاب میں دو سے تین کروڑ لیبر ورکرز کام کر رہے ہیں میری کوشش ہے کہ جس طرح مزدور گھر سے کام پر آئے اسی طرح صاف ستھرا محفوظ واپس گھر بھی پہنچے۔انہوں نے شوگر ملزبھلوال میں سکالر شپ اور جہیز فنڈز چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ لیبر ڈے انشاء اللہ تاریخی لیبر ڈے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس روز مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی پیکج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم کسی سرمایہ دار سے خوفزدہ ہوکر مزدوروں کے حق کو دبانے کی کوشش کرنے والے کو معاف نہیں کریں گے ۔ عمران خان ہر وزارت کو خود مانیٹر کر رہے ہیں میری کوشش ہے کہ میں پہلے پانچ ماہ کی طرح آئندہ بھی بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزدوروں کو وہ سب کچھ دلوا سکوں جو ان کا حق ہے مگر انہیں اس سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے 198ورکرزکے بچوں کوسکالرشپ کے چیک دیے اور29ورکرزکی بچیوں کی شادی گرانٹ کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ99ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ انہوں نے سرگودہامیں ملزورکرزکے بچوں کے سکول کیلئے بلڈنگ کی تلاش کررہے ہیں اورعنقریب سرگودہامیں سوشل سیکورٹی کے تحت ایک جدیدہسپتال کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات