Live Updates

عامر لیاقت کی دوسری شادی پر شہریار آفریدی کے تبصرے نے اینکر کو خاموش کروا دیا

کسی کی مرضی ہے کوئی دو شادیاں کریں یا تین کیونکہ شریعت اس کی اجازت دیتا ہے، یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور ہمیں ان چیزوں سے نکلنا ہو گا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 فروری 2019 13:46

عامر لیاقت کی دوسری شادی پر شہریار آفریدی کے تبصرے نے اینکر کو خاموش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2019ء) : وفاقی وزیر مملک شہریار آفریدی کو ایک پروگرام کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کی تصویر دکھا کر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو شہریار آفریدی نے عامر لیاقت کے بارے میں اتہائی مثبت الفاظ کہے۔انہوں نے کہا دین کے معاملے میں اللہ نے ان پر خاص عنایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دین کے بارے میں عامر لیاقت کے پاس بے پناہ علم ہے۔

میری عامر لیاقت سے ملاقات ہوتی رہتی ہیں اور ہو میرے بہت اچھے کولیگ ہیں۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ علم اللہ تعالیٰ ہر کسی کو عطا نہیں کرتا لیکن ہمیں چیزوں کو منفی طور پر پیش کرنے کی عادت ہے جو کہ ٹھیک بات نہیں ہے۔پروگرام میں موجود اینکر نے کہا کہ کہ عامر لیاقت دوسری شادی کے بعد زیادہ غائب رہنے لگے ہیں تو شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور ہمیں ان چیزوں سے نکلنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انسان کا کردار معنی رکھتا ہے۔کسی نے دو شادیاں کرنی ہیں یا تین یہ اس کی مرضی ہے کیونکہ شریعت اس کی اجازت دیتا ہے۔واضح رہے عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ عامر سے دوسری شادی کی تھی۔سیدہ طوبیٰ انور کی ٹوئٹر پروفائل کے مطابق وہ نجی ٹی وی چینل میں بطور منیجر کارپوریٹ افیئرزتعینات ہیں جن کا نکاح مفتی عبدالقادر نے گزشتہ سال عامر لیاقتکے ساتھ قریبی دوستوں اور گواہان سید علی امام، حمود منور اور عبدالوہاب کی موجودگی میں پڑھایا تھا،عامر لیاقت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری شادی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور رخصتی ہونا ابھی باقی ہے جو ستمبر میں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ میری منکوحہ ہیں، اس میں چھُپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ ستمبر میں میری رخصتی ہے اور میر رخصتی پوری دنیا دیکھے گی اور اب عامر لیاقت کے ولیمے کی تقریب بھی ہو چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات