Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے

پنجاب ملک ہوتا تو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 12واں بڑا ملک ہوتا اس لیے اس کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک منجھا ہوا ایڈمنسٹریٹر چاہئیے۔ معروف صحافی کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 فروری 2019 13:56

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2019ء) سینئیر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے۔اس وقت پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پنجاب کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس وقت پنجاب میں بیوروکریسی کی عیاشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو صحیح فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی کے اندر بھی یہ بات چل رہی ہے کہ حکومت درست سمت میں نہیں جا رہی۔

لیڈر کا کام یہ کہنا نہیں ہوتا کہ وہ لوگوں کے درمیان آکر کہے میں کام سیکھ رہا ہوں۔محمد مالک نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میڈیا وزیراعلیٰ پر اس لیے تنقید کر رہا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،اگر پنجاب ملک ہوتا تو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 12واں بڑا ملک ہوتا اس لیے اس کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک منجھا ہوا ایڈمنسٹریٹر چاہئیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔

اور پنجاب جیسے صوبے کو سنھبالنے کے لیے کسی تجربہ کار آدمی کی ضرورت ہے۔تاہم وزیراعظم عمران خان نے کئی بار واضح طور پر کہا کہ کچھ بھی ہو جائے عثمان بزدارہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے ،اسی متعلق معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا تھا کہ عمران خاننے جتنی تعریفوں کے پل عثمان بزدارکے باندھے اتنے آج تک کسی کے نہیں باندھے مجھے نہیں یاد پڑتا کہ عمران خان نے اتنی تعریفیں کبھی شاہ محمود قریشی یا کسی اور بڑے پارٹی لیڈر کی کیں ہوں۔

لیکن عمران خان ہر موقع پر عثمان بزدار کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس اور تبدیلی کی علامت قرار دے دیا۔تاہم وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمودالرشید کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ تبدیل کرنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار ایکی محنتی،سادہ اور شریف النفس انسان ہے اور انہوں نے تمام وزراء کو اپنے اپنے محکموں میں کام کرنے کا پورا موقع فراہم کیا ہے اور وہ مکمل توجہ کے ساتھ تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات