مریم اور نگزیب کا جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے رابطہ ،میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر اظہار تشویش

اپوزیشن پارلیمان کے اندر اور باہر صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز اٴْٹھاتی رہے گی ، ترجمان مسلم لیگ (ن) ناہل ، نالائق اور ناتجربہ کار اور جھوٹی حکومت سوچی سمجھی سازش کے ساتھ میڈیا کی آواز بند کر رہی ہے، گفتگو

ہفتہ 2 فروری 2019 15:00

مریم اور نگزیب کا جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے رابطہ ،میڈیا ورکرز کی ..
کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے رابطہ کر کے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ ہفتہ کو مریم اورنگزیب نے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے رکن فہیم صدیقی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہائوسز سے غیرقانونی جبری برطرفیوں کیخلاف ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ناہل ، نالائق اور ناتجربہ کار اور جھوٹی حکومت سوچی سمجھی سازش کے ساتھ میڈیا کی آواز بند کر رہی ہے - مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کنٹرولڈ میڈیا چاہتی ہے۔مریم اونگزیب نے کہاکہ حکومت عامل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے اشتہارات کی پالیسی کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرکے میڈیا انڈسٹری کو نقصان پہنچایا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ اب تک پاکستان کی تاریخ کا سب سے سنگین ترین میڈیا بحران ہے۔مریم اورنگزیب نے نے کہاکہ وزارت اطلاعات مثبت کردار ادا کرنے کے بجائے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں آزاد میڈیا کے حق میں ہیں،غیرقانونی اقدامات کیخلاف جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا مالکان غیرقانونی جبری برطرفیاں روکیں، ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن نے کہاکہ میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل کی تھی ،حکومت تاحال ویج بورڈ کی میٹنگ نہیں بلا سکی - مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات کو فوری طور پر ویج بورڈ اور صحافی تنظیموں کی میٹنگ بلانی چاہئے - مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ہائوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی انتہائی تکلیف دہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا ورکرز کے گھروں کے چولہے بند نہیں ہونے چاہئیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزارتِ اطلاعات کو زمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے اپوزیشن پارلیمان کے اندر اور باہر صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز اٴْٹھاتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اِس مشکل وقت صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔