امن مشق 19، پاکستان ریلوے کی ٹرین امن بینرز کیساتھ روانہ

ہفتہ فروری 15:02

امن مشق 19، پاکستان ریلوے کی ٹرین امن بینرز کیساتھ روانہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) رواں مہینے پاک بحریہ کی کثیر القومی مشق امن 19 کا انعقاد امن کے لئے متحد کے نصب العین کے تحت ہو رہا ہے،پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے موقع پر کراچی کینٹ اسٹیشن پر پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کو سجا کر روانہ کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں مہینے پاک بحریہ کی کثیر القومی مشق امن 19 کا انعقاد امن کے لئے متحد کے نصب العین کے تحت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کو مشق امن 19 کے بینرز سے سجا کر روانہ کیا گیا۔ ٹرین کی روانگی سے قبل کینٹ اسٹیشن کراچی پر پاک بحریہ کے بینڈ نے ملی نغموں کی خصوصی دھنیں پیش کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق امن میں 40 سے زائد ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں جب کہ امن بینرز آویزاں کی ہوئی ٹرین کا مقصد اندرون ملک امن کا پیغام دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم سب قیام امن اور فروغ کے لیے متحد ہیں۔

متعلقہ عنوان :