شیخ رشید کی سیاست بدتمیزی سے شروع ہو کرچمچہ گیری پر ختم ہوتی ہے‘حسن مرتضیٰ

آصف زرداری کو کل سیاست کا امام کہنے والے آج تنقید کررہے ہیں‘پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہاہے کہ شیخ رشید کی سیاست بدتمیزی سے شروع ہو کرچمچہ گیری پر ختم ہوتی ہے،آصف زرداری کو کل سیاست کا امام کہنے والے آج تنقید کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست نالہ لئی میں ہی غرق ہوگی۔شیخ رشید ایک ایسا بدبخت چیخا ہے جس سے ہر کوئی گھن کھاتا ہے۔شیخ رشید نے ہمیشہ آمروں اورطاقتوروں کی سیاسی رکھیل کا کردار نبھایا۔حسن مرتضیٰ نے کہاکہ آصف زرداری کو کل سیاست کا امام کہنے والے آج تنقید کررہے ہیں، شیخ رشید کو لوگ سیاسی بھانڈ اور میراثی سمجھتے ہیں۔